وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس

لاہور10جون (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔3 گھنٹے طویل اجلاس میں صوبے کے وسائل میں اضافہ کے حوالے سے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے باعث غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں کمزور طبقے پر پہلے بوجھ ڈالا نہ آئندہ ڈالیں گےہمارا محور کمزور طبقے کا تحفظ ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کمزور طبقے کا پورا خیال رکھا جائے گاصوبے کے وسائل میں اضافے کیلئے منفرد طریقے سے اقدامات کئے جائیں عام آدمی کی مشکلات و ضروریات کو مد نظر رکھ کر اقدامات تجویز کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکمے اپنے اہداف کے حصول کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع کریں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بھرپور کوشش کی جائےپنجاب وسائل کی دولت سے مالامال ہےضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل سے حقیقی معنوں میں استفادہ کرکے معیشت کو مستحکم کیا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے مالی وسائل میں اضافے کیلئے نئے اقدامات پر توجہ دی جائےمعاشی سرگرمیاں تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وسائل میں اضافے کیلئے تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے

کمیٹی تجاویز کو حتمی شکل دے کر جامع پلان پیش کرے گی۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، میاں اسلم اقبال، محسن لغاری، فیاض الحسن چوہان، حافظ ممتاز احمد،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 

وی این ایس، لاہور

APP Services