وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت  کورناوائرس سے متعلق امور کا اعلئ سطحی اجلاس

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت  کورناوائرس سے متعلق امور کا اعلئ سطحی اجلاس

کوئٹہ08جون(اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت کورناوائرس  سے متعلق امور کا اعلئ سطحی جائیزہ اجلاس منعقد ہوااجلاس میں شریک ماہرین طب اور پبلک ہیلتھ کے  ماہرین نے  کورنا وائرس کے  پھیلاؤ اور اثرات سے متعلق امور پر  بریفنگ دی اجلاس کو بتایا گیا کہ آئیندہ تین ماہ خاص طور پر ستمبر 2020 وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کے حوالے سے انتہائ حساس ہو سکتا ہےبلوچستان میں مقامی سطح پر پھیلنے والے وائرس کے اثرات ملک کے دیگر صو بوں سے مختلف ہے صوبے میں وائرس سے متاثرہ افراد کا تناسب زیادہ تاہم مریضوں کی صورتحال بہتر اور اموات کا تناسب کم ہے۔فاطمہ جناح اسپتال کی لیبارٹری میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت 1500تک روزانہ شیخ زید اسپتال میں 50 اور بی ایم سی اسپتال میں 24 ہےاب تک صوبے میں 72598 افراد کی سکریننگ اور 31117 افراد کے ٹیسٹ کیۓ گیۓ ۔این ڈی ایم اے کی جانب سے مزید 10 وینٹیلیٹر اور 10 ایکسرے مشینیں فراہم کی گئ ہیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کورناوائرس کے تناظر میں پرائمری صحت کے نظام کو بہتر بنائیں گےآئیندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے شعبہ کی ترقی کو ترجیح حاصل ہو گی۔اگرعوام محتاط رینگے تو وائرس کے اثرات درمیانی سطح کے ہونگے لیکن بے احتیاطی کو صورت میں اثرات شدید ہو سکتے ہیں اجلاس کے آخر  میں کروناوائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا کی گئی_۔

وی این ایس، کوئٹہ

APP Services