آم ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئےاسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اہم اجلاس

آم ایکسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کیلئےاسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد،16 جون(اے پی پی):آم کے ایکسپورٹرز کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اہم اجلاس، اجلاس میں وفاقی وزراء سمیت اپوزیشن کے ارکان جبکہ دیگر متعلقہ  اعلی حکام بھی شریک ہیں۔

دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ آم کی برآمدات پر مسائل کو حل کرنے کے لیے وزرات داخلہ کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ کل تک معاملے کا حل نکالا جائے، میں کسی بھی صورت کسانوں کا استحصال برداشت نہیں کروں گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آم کی ایکسپورٹ کے لیے بر وقت فیصلہ نہ کیا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا،۔گزشتہ چھ سال سے پاکستان کی برآمدات کم ہو رہی ہیں۔

اجلاس میں شریک ایکسپورٹرز نے کہا کہ ہمیں آم ملک سے باہر بھیجنے مین مشکلات کا سامنا ہے،حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے، ہم پوری دنیا میں آم کو ایکسپورٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ذریعے آم کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے نرخوں میں رعایت دینے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ ہم ایک 777 جہاز خاص طور پر آم کو بھیجنے کیلئے مختص کر رہے ہیں، نرخوں میں جتنا ممکن ہوسکا کمی کریں گے۔

اجلاس میں شریک وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے زراعت میں خصوصی دلچسپی لی ہے اور کسانوں کی آواز بنے ہیں، اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔

وی این ایس،اسلام آباد

APP Services