نئے بجٹ میں نشترٹو ہسپتال کی تکمیل کیلئے1 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں؛ڈپٹی کمشنر ملتان

نئے بجٹ میں نشترٹو ہسپتال کی تکمیل کیلئے1 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں؛ڈپٹی کمشنر ملتان

ملتان،16جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک سے پرووائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمداعجاز مسعود نے منگل کو یہاں ملاقات کی، ملاقات  میں میگا پراجیکٹ نشترٹو اور نشتر ہسپتال میں کینسر سنٹر اور فارمیسی بلاک کے منصوبوں پر پیش رفت کے سلسلے میں تفصیلی  گفتگو ہوئی ۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ نشتر ٹو کا منصوبہ صحت کے شعبے میں جنوبی پنجاب کا سب بڑا پراجیکٹ ہےاس منصوبے کی بلڈنگ اور مشینری پر تقریباً 10ارب روپے لاگت آئے گی، منصوبے کے بلڈنگ سٹرکچر پر 4ارب90 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ نشتر ٹوپراجیکٹ  پر83کروڑ34 لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں جبکہ نئے بجٹ میں نشترٹو کے لئے1 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نشترٹو پورے جنوبی پنجاب کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صحت کے شعبے کی استعداد بڑھانا چاہتی ہے اور صحت کے شعبے میں پرائمری اور سیکنڈری سٹرکچر کو مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

پرو  وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹراحمداعجاز مسعود نے اس موقع پر بتایا کہ کینسر سنٹر کی تعمیر آخری مراحل میں ہے۔

کینسر سنٹر پر13 کروڑ90 لاکھ روپے لاگت آئی ہے،نشتر ہسپتال کے فارمیسی بلاک پر کام جاری ہے،چار منزلہ فارمیسی بلاک پر39 کروڑ60 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ فارمیسی بلاک ساڑھے چھ کنال رقبہ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔

وی این ایس،ملتان

APP Services