قومی اسمبلی اجلاس کو کیسے چلایا جایا ؟ پارلیمانی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

 قومی اسمبلی اجلاس کو کیسے چلایا جایا ؟ پارلیمانی رہنماؤں کی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

اسلام آباد، 08 مئی (اے پی پی ): قومی اسمبلی اجلاس کو کیسے چلایا جایا ؟ پارلیمانی رہنماؤں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے  پیر  کو  یہاں  ملاقات کی ، ملاقات  میں  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، بابر اعوان، پرویز خٹک، خالد مگسی  سمیت ڈپٹی اسپیکرقاسم  خان  سوری ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، مولانا اسد، علی محمد خان اور  رانا ثنا اللہ شریک  تھے  جبکہ مسلم لیگ کے راہنما سردار ایاز صادق اور خواجہ آصف   نے  بھی اجلاس  میں شرکت کی ۔

اسپیکر قومی  اسمبلی  نے  کہا کہ 14 ارکان قومی اسمبلی کی کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی  ہے ، میں بھی  اس بیماری سے گزرا ہوں، میرا پورا گھر پوری تکلیف سے گزرا ہے۔

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بجٹ اجلاس چلانے سے متعلق اپوزیشن اور گورنمنٹ کو اعتماد میں لیں گے ، کرونا  وائرس  سے  متعلق آنے والے دن سخت ہو سکتے ہیں،کورونا کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا یے۔

رکن قومی  اسمبلی  نوید قمر  نے  اجلاس میں  تجویز  دی  کہ بجٹ جس دن پیش کیا جائے ایوان میں صرف 50 ارکان موجود ہوں۔

وی این ایس ، اسلام آباد

APP Services