دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن ،کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے  پلازمہ  بھی عطیہ   کریں 

دنیا بھر میں عطیہ خون کا عالمی دن ،کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے  پلازمہ  بھی عطیہ   کریں 

اسلام آباد،14 جون (اے پی پی ):دنیا کے دیگر  ملکوں  طرح ، خون کے عطیات کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے اور عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرنے کے لئے عالمی یوم بلڈ ڈونر ڈے پاکستان میں  بھی  منایا  جا رہا  ہے ۔ ڈونر ڈے کی تقریبات پوری دنیا میں ایک یاد دہانی   ہیں   کہ خون کا عطیہ کرنا  ،کسی  انسان  کو نئی زندگی  دینے کے مترادف  ہے  اور یہ عمل دنیا بھر میں  روزانہ  کی  بنیاد پر  بلا تعطل ہو رہا ہے ۔

14 جون2020  ” عالمی  دن  برائے خون کا عطیہ” اس  حوالے سے  بھی اہم ہے کہ  اس  سال کرونا وائرس  کی  وبا  دنیابھر میں  پھیلی   چکی  ہے   اور اس  مرض  میں  مبتلا  افراد  کے  علاج  میں   کرونا وبا  سے  صحتیاب افراد کے خون کا   پلازمہ کا استعمال  اہم کردار ادا کر رہا  ہے ۔

لہذا اس  سال   خون  عطیہ کرنے کیساتھ کیساتھ لوگوں کو اس بات کی طرف  بھی راغب کیا  جا رہا  ہے  وہ کرونا وائرس  میں  مبتلا  مریضوں  کو  اپنا پلازمہ   بھی عطیہ کریں   تاکہ  دنیا بھر سے اس مہلک  وبا کا خاتمہ ہو سکے۔

وی  این ایس،  اسلام آباد

APP Services