وفاقی حکومت کا جون میں 1000 آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ،جولائی میں تعداد میں اضافہ کیا جائے گا: اسد عمر

وفاقی حکومت کا جون میں 1000 آکسیجن بیڈز فراہم کرنے کا فیصلہ،جولائی میں تعداد میں اضافہ کیا جائے گا: اسد عمر

اسلام آباد،08 جون (اے پی پی): وفاقی حکومت جون کے مہینے میں 1000 آکسیجن بیڈز فراہم کرے گی،جولائی میں اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، ہسپتالوں کے عملہ کی ضروریات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا جسے آج شام کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

 پیرکے روز وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے این سی او سی کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں کورونا کے حوالے سے انتظامات کا بغور جائزہ لیا گیا ہے۔کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث بڑے شہروں کے ہسپتالوں پر پریشر بڑھا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت جون کے مہینے میں ایک ہزار بیڈز جن میں آکسیجن کی سہولت بھی شامل ہے وہ صوبوں کو دینے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ جیسا کہ صوبوں کو اس وباءسے نمٹنے کیلئے پہلے بھی امداد دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس میں ایک ہفتے کے اندر 250 وینٹس اور بیڈز دیئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہسپتالوں کے عملے کیلئے بھی اشیاءضروریات کے پورے پیکج کا جائزہ لیا گیا ہے جسے آج شام کو ختمی شکل دے دی جائے گی۔

وی این ایس،اسلام آباد

APP Services