بورے والا، 17 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وہاڈی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید   نے کہا  ہے کہ   کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ضلع  وہاڑی   کی تحصیل   بورے والا  اور
تحصیل  وہاڑی کے کچھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا پلان تشکیل دیا گیا ہے۔اس پلان  کے تحت  ضلع  وہاڑی میں شرقی کالونی کے این بلاک اور E سٹریٹ کو،پیپلز کا لونی کے Y بلاک کی گلی نمبر 2 اور 40 فٹ روڑ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا، شرقی کالونی میں کرونا وائرس کے 11 اور پیپلز کالونی میں 28 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ALSO READ  Opposition should stop playing with lives of people: SACM

 ڈی سی وہاڑی نے کہا کہ بورے والا شہر کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں  بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا کیونکہ ماڈل ٹاؤن بورے والا میں کرونا وائرس کے 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے  بتایا  کہا کہ لاک ڈاؤن 17 جون رات 12بجے سے کیا جائے گا، جن علاقوں میں کرونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں وہاں سمارٹ  لاک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن عوام کے تحفظ کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران علاقوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس تعینات کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے  عوام سے مکمل تعاون کی اپیل بھی  کی ۔

ALSO READ  Chairman Task Force urges PDM to desist playing human health amid COVID-19 rising cases

وی این ایس ، بورے والا