HomeVideosگورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ...

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل محمد افضل کی ملاقات

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 16جون(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل محمد افضل نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور کورونا مریضوں کے علاج معالجہ اور کرونا متاثرہ علاقوں میں حکومتی امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرونا وبا سے نبرد آزما طبی عملہ سمیت دیگر اداروں کو حفاظتی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی بھی زیر غور رہی جبکہ گورنر خیبر پختونخوا نے کورونا مریضوں کے علاج کیلئے صوبہ کے ہسپتالوں کو وینٹیلیٹرز اور آکسیجن کی فراہمی پر این ڈی ایم اے کو سراہا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے ملاقات کے دوران کورونا وبا میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کا فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات میں نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات پیش کیں ہیں اور اب بھی متعلقہ اداروں کی خدمات اور عوامی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے کرونا ۫  کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گے۔

 

وی این ایس پشاور

 

RELATED ARTICLES

Most Popular