بورے والا،جون (اے پی پی ): حکومت کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی وہاڑی سید خالد محمود گیلانی نے ٹریفک پولیس کی نفری کے ہمراہ ضلع بھر میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران سیکرٹری آر ٹی نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر15سے زائد گاڑیاں بند کردیں، انہوں نے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ، لائسنس سمیت دیگر کاغذات چیک کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں اور ٹرانسپورٹ عملہ کے ماسک ، سماجی فاصلہ سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کوبھی چیک کیا ۔
سیکرٹری آر ٹی سید محمود گیلانی کا کہناہےکہ کورونا سے بچاؤ کےلئے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرکے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔ کورونا وائرس سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایاجاۓ گا ان پر عملدرآمد سے ہی ہی ہم کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔