HomeVideosGeneral Videosڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی...

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون، 10دوکانیں سیل

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، 15 جون ( اے پی  پی): وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرانے کی ہدایات کے بعد ملتان انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے انتظامیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری اور تاجر لاک ڈاون میں نرمی کا غلط استعمال کررہے ہیں،عوام کی طرف سے احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اس  غلط طرز عمل کو روکنے کے لئے اختیارات کا بھرپور استعمال کریں،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹیں اور صنعتی ادارے سیل کردئیے جائیں،حکومت کو شہریوں کی جان بہت عزیز ہے،افسران کسی بھی دباو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی کریں۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے دوران گزشتہ روز سمیجہ آباد مارکیٹ میں10 دکانوں کو سیل کر دیا گیا اور دکانداروں کے خلاف کورونا آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ،یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنرز  کی قیادت پر مشتمل سپیشل ٹیم نے کی ۔اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،شہزاد محبوب،مبین احسن اور غلام سرور ٹیم میں شامل تھے۔اس دوران تمام دکانداروں کو ماسک پہننے کی ہدایت بھی کی گئی اور تنبیہ کی گئی کہ ماسک پہنے بغیر صارفین کو ڈیل کرنیوالے  دکانداروں کو جیل بھیج دیا جائے گا۔

وی  این ایس، ملتان

 

RELATED ARTICLES

Most Popular