پشاور، 16جون(اے پی پی): کرونا کے بڑھتے ہوئے وار کو روکنے کیلئے پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا آغاز ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ اور پولیس لاک ڈاؤن کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کاظم نیاز نے آج حیات آباد کا دورہ کیا اور حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی اور ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر سمیت عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ تھے، جہاں ایس ایس پی آپریشنز نے ان کو سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا اور متعلقہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیوں کو ترک کرنے کے حوالے سے بھی چیف سیکرٹری کو بتایا گیا۔
اس موقع پر چیف کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن نے ان علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ علاقے میں ان آوٹ انٹری بند رکھی جائے اور مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز ادائیگی کی اجازت دی جائے۔
وی این ایس ، پشاور