لاہور،8جون (اے پی پی): اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ طالبات کے 606اورطلبہ کے 621سکول اپ گریڈ کیے جائیں گے،ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی3315اساتذہ اپ گریڈڈ سکولوں میں خدمات سرانجام دیں گے،ایلیمنٹری سکولوں کے اضافی 3933 کلاس رومزمیں سکینڈری کلاس روم بنائے جائیں گےسکولوں میں موجود اضافی ٹیچنگ سٹاف ٹرانسفر کرنے کے بجائے اسی سکول میں خدمات سرانجام دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کو یہاں اعلی سطحی  اجلاس کی صدارت  کرتے ہوئے  کیا۔اجلاس میں وزیرتعلیم مراد راس،سیکرٹری تعلیم سائرہ اسلم اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سکولوں میں اضافی کلاس رومز کو سکینڈری ایجوکیشن کیلئے استعمال کیا جائے گا،دستیاب وسائل کو بروئے کارلانے سے 16ارب روپے بچائے گئے ہیں، ایلیمنٹری سکولوں کو سکینڈری لیول تک اپ گریڈکرنے سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ اورطالبات مستفید ہوں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتےہوئےصوبائی وزیرتعلیم مراد راس نے کہا کہ  ایس او پیزتیار کیے جارہے ہیں،طلبہ کو ماسک دیئے جائیں گے،سکولوں میں سینی ٹائزراورہاتھ دھونے کیلئے انتظامات کیے جائیں گے۔مراد راس نے کہا کہ پیف کے سکولوں کو مئی تک 50فیصد ادائیگی مکمل کرچکے ہیں ،پنجاب کے سکولوں میں 2ہزار کمروں کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں ہزارکمرے بن چکے ہیں۔

وی  این ایس،  لاہور