HomeVideosGeneral Videosملتان ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کڈنی سنٹر کا دورہ 

ملتان ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کا کڈنی سنٹر کا دورہ 

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان، 15 جون (اے پی پی ) :ڈپٹی کمشنر عامر خٹک  نے کڈنی سنٹر  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر علی عمران زیدی،کنسلٹنٹس اور ایکسین بلڈنگ حیدر علی بھی ہمراہ کڈنی سنٹر کا دورہ  کیا۔

 اس مو قع  پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت کڈنی سنٹر کو جنوبی پنجاب کا بہترین ادارہ بنانا چاہتی ہے۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزز پورے جنوبی پنجاب کے گردوں کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے ۔کڈنی سنٹر کے ڈاﺋﻠﯿﺴﺴﺰ لاک کے اوپر نیا فلور تعمیر کیا جائے گا اور اس مقصد  کے لئے حکومت کے علاوہ ڈونرز کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔

 ڈی سی  عامر خٹک نے کہا کہ کڈنی سنٹرز کے مسائل کے حل کے لئے انتظامیہ ہر طرح کا تعاون کرے گی ،گردوں کے مرض میں اضافہ پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی ہے۔موجودہ حکومت نے  صاف پانی کی فراہمی کے لئے ” آب پاک اتھارٹی”کے تحت کام شروع کر دیا ہے۔

ڈاکٹر علی عمران زیدی نے کہا  کہ کڈنی سنٹر میں ہر ماہ 3600 مریضوں کی ڈاﺋﻠﯿﺴﺴﺰ کی جاتی ہےاورکڈنی سنٹر کے پاس کڈنی ڈاﺋﻠﯿﺴﺴﺰ کے لئے 240 مریض رجسٹرڈ ہےجبکہ450  کڈنی ڈاﺋﻠﯿﺴﺴﺰ کے مریض رجسٹرڈ ہونے کے منتظر ہیں۔

اس کے علاوہ  کڈنی سنٹر میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لئے علیحدہ مشینیں مختص کی گئی ہیں، ہر مریض کی ڈاﺋﻠﯿﺴﺴﺰ کے بعد مشینوں کی ڈس انفیکشن کی جاتی ہے۔

 

وی این ایس،ملتان

 

 

RELATED ARTICLES

Most Popular