ملتان جون 15(اے پی پی )؛ پارکس اینڈ ہار ٹی کلچر اتھارٹی ملتان نےپارکوں میں اے فاریسٹیشن کرنے کا فیصلہ کر لیاہے. پھل دار در خت لگانے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے بھی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں شاہ شمس پارک میں خالی جگہوں پر گھنے اور سایہ دار درخت لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔سو سے زائد درختوں کی جھیل کے گرد شجرکاری مکمل کر لی گئی ہے۔جن میں ارجن,سکھ چین,ما لسری اور پلکن شامل ہیں.

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ملک عابد محمود نے ان خیالات کا اظہار مختلف پارکوں کے دورہ کے موقع پر کیا۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے اعجاز حسین جنجوعہ اور ڈائریکٹر ہارٹیکلچر غلام نبی بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ پارکوں میں جہاں جہاں درختوں کی ضرورت ہے۔وہاں درختوں کے جھنڈ لگائے جائیں گے۔پرندوں کے گھو نسلہ کرنے اور افزائش کے لیے امرود،آم اور شہتوت کے درخت لگانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ملتان شہر کی اپنی ایک پہچان ہے۔کوشش ہے کہ اس پہچان کو قائم رکھنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

چیئرمین پی ایچ اے نے اس موقع پر کہا کہ ۔وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین مہم وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہیں۔پارکوں میں بھرپور اورگھنی شجرکاری کریں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نے گول باغ،لیڈیز پارک، جلال مسجد پارک اور سی بلاک کا دورہ کیا۔

وی این ایس ملتان