ملتان 15 جون(اے پی پی)؛حکومت کی ہدایات کے ضلع ملتان میں تعمیراتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ۔؛ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت سرکٹ ہاوس میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس شروع. اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے سیز عابدہ فرید،شہزاد محبوب اور مبین احسن کی شرکت کی اجلاس میں میٹروپولیٹن کارپوریشن،ایم ڈی اے کے انجینرنگ شعبہ کے افسران کی بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ کمرشل پلازوں، ہائی رائز بلڈنگز اور پٹرول پمپس کی منظوری کے لئے مطلوبہ دستاویزات  پینا فلیکس پر آویزاں کی جائیں اور تعمیراتی اور کمرشل سرگرمیوں کو سرخ فیتے کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا اور کمرشل پلازوں  پٹرول پمپس کے قیام سے روز گار کے دروازے کھلتے ہیں جبکہ کمرشل ادارے وجود میں آنے  سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہر پراجیکٹ کا سکیورٹی، پارکنگ اور حفاظتی اقدامات کے حوالے سے جائزہ لیا جائے ،

نقشوں کی منظوری کے لئے ٹائم فریم مقرر کیا جائے اور نقشوں کی منظوری میں بلاوجہ  تاخیر بالکل برداشت نہیں کی جائے گی ہر پراجیکٹ کی فائل کے ساتھ چیک لسٹ منسلک کی جائے اور اعتراض کی صورت میں پراجیکٹ فائل سردخانے میں ڈالنے کی بجائے درخواست کنندہ کو مطلع کیا جائے

ہر کمرشل بلڈنگ کا نقشہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ذریعے میٹنگ میں پیش کیا جائے۔

وی این ایس