HomeVideosGeneral Videosمحکمہ خوراک پشاور  کی  کارروائی ، غیر معیاری پنیر اور دہی تیار...

محکمہ خوراک پشاور  کی  کارروائی ، غیر معیاری پنیر اور دہی تیار کرنیوالا گروہ  کو گرفتار کرلیا

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 13جون(اے پی پی): محکمہ خوراک نے پشاور کے مختلف علاقوں یکہ توت اور دلہ زاک میں عوامی شکایات پر کاروائیاں کرکے غیر معیاری ڈیری مصنوعات تیار کرنیوالے گروہ کو گرفتار کرلیا  ہے ،جو پورے شہر کو غیر معیاری پنیر اور دہی سپلائی کرتا تھا۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک، محمد زبیر احمد نے کاروائیوں کے بارے میں  میڈیا کو بتایا کہ غیر معیاری ڈیری مصنوعات تیار کرنیوالے گروہ کی گرفتاری کے علاوہ  ایک اور کارروائی میں حیات آباد اور خزانہ سے 16 قصائیوں کو گرانفروشی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 محمد زبیر احمد نے مزید کہا کہ غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا کیونکہ محکمے نے شہریوں کو معیاری اشیاء کی فراہمی کا تہیہ کر رکھا ہے جس کے تحت شہر بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔

وی  این ایس،  پشاور

RELATED ARTICLES

Most Popular