HomeVideosGeneral Videosدیپالپور؛راولا کوٹ سیکٹر میں شہید پاک آرمی کے جوان عبد الرسول...

دیپالپور؛راولا کوٹ سیکٹر میں شہید پاک آرمی کے جوان عبد الرسول کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

دیپالپور، 13 جون (اے پی پی ): آزاد کشمیر کے راولا کوٹ سیکٹر میں شہید ہونے والے پاکستان آرمی کے جوان عبد الرسول کی نماز جنازہ حویلی لکھا کے نواحی علاقہ کندوول میں  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ادا  کر دی گئی۔

 شہید عبد الرسول تین سال قبل پاکستان آرمی میں بھرتی ہوئے تھے، انکی   ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی اور چھ ماہ کی بیٹی تھی  جبکہ اس کے علاوہ شہید عبد الرسول پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

 شہید کے جسد خاکی کو پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور فوج کے اعلی افسران نے پھولوں کی چادر چڑھائی۔ نماز جنازہ میں مقامی انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 شہید کے والد ہدائیت اللہ بھی پاکستان آرمی میں اپنی خدمات دے کر ریٹائرڈ ہو چکے ہیں جنہوں نے بیٹے کی شہادت کو اپنے علاقہ شہر اور پاکستان کے لئے قابل فخر قرار دیا ہے۔

 

وی  این ایس،   دیپالپور

RELATED ARTICLES

Most Popular