لاہور 08 جون (اے پی پی)وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ چینی کمیشن رپورٹ پر کاروائی کے حکم کے بعد آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن چیخ چلا رہی ہے۔ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن جتنی چاہے ایڑھیاں گھسا لے، احتساب سے نہیں بچ سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا انصاف اور احتساب کا جذبہ بالکل غیر جانبدار ہے ۔وزیرِ اعظم عمران خان نے سب سے پہلے شوگر سکینڈل پر تحقیقاتی کمیشن بنایا اور رپورٹ منظرعام پر لاۓ شوگر سکینڈل میں ملوث تمام افراد کے خلاف کارروائی پر قوم وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف کاروائی پر وزیراعظم عمران خان کے جذبے کو سلام پیش کرے گی۔

وی این ایس