عالمی یومِ بحر؛ پاک بحریہ  کیجانب  سے  سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ،افادیت  سے متعلق  آگاہی  ویڈیو جاری

عالمی یومِ بحر؛ پاک بحریہ  کیجانب  سے  سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ،افادیت  سے متعلق  آگاہی  ویڈیو جاری

 

اسلام آباد،08 جون(اے پی پی ): پاک بحریہ کی جانب سےعالمی یومِ بحر پر آگاہی کے فروغ کیلئے معلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ،  ویڈیو میں سمندر کی افادیت اور سمندری ماحول اور وسائل کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ہے۔رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع “بحری استحکام کے لئے جدت” منتخب کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق موضوع کی مناسبت سے بحری وسائل کے جدید اور پائیدار استعمال سے آگاہی کے لئے پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاک بحریہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بحری وسائل کے جدت پر مبنی استعمال میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

 بحری آلودگی کا تدارک، مینگرووز شجر کاری اور بندرگاہوں کی صفائی کے لئے خصوصی کشتیوں کی تعمیر آبی ماحول کے تحفظ میں اہم کاوشیں ہیں۔

وی این ایس،اسلام آباد

APP Services