Untitled

کراچی، 14 جون(اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی  نے سندھ کی عوام  کیلئے کچھ نہیں  کیا، سندھ حکومت الزامات کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دے ۔

اقراء یونیورسٹی کمپس میں  اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی اور  دیگر  رہنماوں  کے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کو بغیر پڑھے تنقید کی ہے،پچھلے سال وفاقی حکومت نے قرضوں کی مد میں 1500 ارب ادا کئے،اس سال 2700 ارب روپے قرضوں کی صورت میں واپس کرنے پڑے ہیں، صوبوں کو بجٹ  دینے  کے  بعد 2000 ارب وفاقی حکومت کے پاس بچتے ہیں جبکہ وفاقی حکومت نے سٹیٹ بینک سے ایک روپے کا قرضہ  بھی   نہیں لیا  ہے۔

وی  این ایس،   کراچی

APP Services