ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری۔224 گرفتار

ضلعی انتظامیہ کا پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری۔224 گرفتار

پشاور، 10جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشفاق خان اور اسسٹنٹ کمشنر (صدر)اصلاح الدین کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ، حیات آباد اور رنگ روڈ پر مختلف فلنگ سٹیشنوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور کاروائی کے دوران دو سپر سٹورز اور 3 فرنیچرز شوروم کے مالکان کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) سارہ رحمان نے اندرون شہر مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) ڈاکٹر احتشام الحق نے چارسدہ روڈ پر مختلف دکانوں اور فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (متنی)رضوانہ ڈار نے کوہاٹ روڈ پرمختلف دکانوں اور فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے علاقو ں میں بازاروں اور فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔

پشاور بھر میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 63 فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا جس میں سے 13 فلنگ سٹیشنوں کے منیجرز کوضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سٹوریج ٹینکوں میں پٹرول ہونے کے باوجود عوام پر فروخت نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پشاور بھر میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سیفٹی ماسک استعمال نہ کرنے پر 224 دکانداروں و دیگر افراد کوگرفتار کر کے موقع پر جرمانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے دکانداروں اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ گھروں سے باہر نکلتے وقت اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وی این ایس، پشاور

APP Services