بھارتی آبی جارحیت؛ دریاستلج میں سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش انتظامیہ کی موک ایکسرسائز

بھارتی آبی جارحیت؛ دریاستلج میں سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش انتظامیہ کی موک ایکسرسائز

بورے والا،09 جون (اے پی پی): بھارتی آبی جارحیت کے خطرہ کومدنظررکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں، دریاستلج میں سیلاب کے ممکنہ خطرہ کے پیش نظرہیڈاسلام کے مقام پرڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈوقاص رشیدکی سربراہی میں مختلف اداروں کی کارکردگی جانچنے کیلئے موک ایکسرسائزکی گئی۔

 اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ہرقسم  کے حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیارہے، تمام محکمے کم سے کم وقت میں متاثرہ مقامات تک پہنچنے کیلئے الرٹ رہیں گے۔انہوں  نے  کہا کہ کوروناوائرس کے باوجودضلعی انتظامیہ وہاڑی کی عوام کے دیگرمسائل سے بھی غافل نہیں ہے، عوام کے جان ومال کی حفاظت اوران کومحفوظ مقامات کی طرف منتقل کرناہماری اولین ذمہ داری ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی ادارہ یاشخص کی غفلت اورسستی کی کسی قسم کی گنجائش نہیں ہے۔

ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ  موک ایکسرسائزمیں تمام اداروں نے اپنی جن پیشہ ورانہ صلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیاہے وہ قابل تحسین ہے۔

موک ایکسرسائزمیں ریسکیو1122،پولیس،سول ڈیفنس،محکمہ ہیلتھ،میونسپل کمیٹی،لائیوسٹاک سمیت متعددمحکموں کے کارکنوں نے حصہ لیا،اس  موقع پرڈسٹرکٹ آفیسرریسکیو1122ڈاکٹرخلیل دانش،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرمحمدفاروق ڈوگر،اے سی وہاڑی احمدنویدبلوچ، ڈاکٹرفوادقریشی بھی موجودتھے۔

 موک ایکسرسائزمیں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کوریسکیوکرنے اوران کوریلیف کیمپوں میں منتقل کرکے علاج معالجہ کی فرضی مشقیں  کیں گئیں۔

وی این ایس،بورے والا

APP Services