چنیوٹ: ضلع بھر میں  پولیس کی سنیپ چیکنگ، اسلحہ برآمد

چنیوٹ: ضلع بھر میں  پولیس کی سنیپ چیکنگ، اسلحہ برآمد

چنیوٹ ،11 جون (اے پی پی): ضلع بھر میں  پولیس  کی  جانب   سے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی  کی گئی،تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے پر تین ملزمان کو  گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، رائفل اور پسٹل برآمد کر لی گئیں ہیں، گرفتار ملزمان میں منظور حسین، حسنین اور ممتاز شامل ہیں۔  ملزمان کیخلاف تھانہ لالیاں اور تھانہ کانڈیوال میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

وی این ایس، چنیوٹ

APP Services