پشاور کے چار علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا آغاز

13

پشاور، 15جون(اے پی پی): کرونا کے بڑھتے ہوئے وار کو روکنے کیلئے پشاور کے چار علاقوں اشرفیہ کالونی، چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن، دانش آباد اور سیکٹر ای ٹو فیز ون حیات آباد میں سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا۔

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر پشاور علی اصغر، اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور سمارٹ لاک ڈاون کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کمشنر اور ایس ایس پی آپریشن نے ان علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ علاقے میں ان آوٹ انٹری بند رکھی جائے اور مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز ادائیگی کی اجازت دی جائے۔

وی این ایس،پشاور