HomeVideosپشاور کے علاقے کوہاٹی گیٹ میں ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی،...

پشاور کے علاقے کوہاٹی گیٹ میں ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

پشاور، 12جون(اے پی پی): پشاور شہر کے اندرون علاقہ جات میں شامل محلہ خداداد کوہاٹی گیٹ میں پلاسٹک ودیگر کے گودام کے بالائی حصہ میں آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی بالائی منزل کو مکمل اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی البتہ آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو1122 کی تین فائر ویکلز آپریشن میں مصروف ہیں۔

 ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی آگ بجھانے والی فائر ویکلز اور اہلکاروں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیاگیا جنھوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔

فائر فائٹنگ آپریشن میں 12 فائر فائٹرز، ایمبولینس اور واٹر براؤزر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ریسکیو1122 اہلکار مختلف راستوں سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وی اینا یس ، پشاور

RELATED ARTICLES

Most Popular