راولپنڈی،26 جون ( اے پی پی): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی و امیجنگ (اے ایف آئی آر آئی) جدید ترین سہولت ہونے کے ناطے پاکستان کے عوام کو اعلی معیار کی طبی خدمات مہیا کررہا ہے۔انہوں نے یہ بات آج اے ایف آئی آر آئی میں شعبہ Positron Emission Tomography – Computed Tomography (PET-CT) & Cyclotron System and Biplane Angiography System کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوۓ کہی۔
آرمی چیف نے ملک بھر میں طبی عملے کی انتھک محنت اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی میڈیکل کور پیشہ ورانہ مہارت اور متاثر کن قیادت کے ذریعے قوم کی خدمت جاری رکھے گا۔
قبل ازیں اے ایف آئی آر آئی پہنچنے پر ایڈجوٹینٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
وی این ایس،راولپنڈی