لارکانہ، 17 جون ( اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے لاڑکانہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے ملاقات کی۔ کارکنان نے وزیر اعظم کے اندرون سندھ دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ غریب اور مزدور طبقے کی کفالت کے لیے اندرون سندھ میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے اجرا پر کارکنان نے وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوے کہا کے انہیں اندرون سندھ رہنے والے لوگوں کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور اسی احساس محرومی کو کم کرنے کے لیے انہوں نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خصوصا اندرون سندھ میں غربت کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے احساس کیش پروگرام میں سندھ کے لیے اضافی فنڈز مختص کیے ہیں ۔
وزیراعظم نے کارکنان کو تاکید کی کے وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں کرونا وبا سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھر پور مہم چلائیں۔
وی این ایس، لارکانہ