HomeVideosملتان؛ کورونا وائرس سے بچاو  ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے...

ملتان؛ کورونا وائرس سے بچاو  ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

ملتان 16 جون (اے پی پی)؛ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاو بارے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 17 دکانداروں کو گرفتار اور ان کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے ہیں جب کہ درجنوں دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹراحمد رضا اور ڈی ایس پی نیو ملتان شہزاد نے کی۔ کارروائی چوک کمہاراں نوالہ،گلشن مارکیٹ,چوک شاہ عباس اور شاہ شمس روڈ پر واقع  مارکیٹوں میں کی گئی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے مزارات کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف بھی ہمراہ تھے۔عابدہ فرید نےایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مزارات پر ایس او پیز پر عملدر کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مساجد اور مزارات میں سماجی فاصلے کے لئے نشانات لگائے جائیں،مساجد اور مزارات کی  متواتر  ڈس انفکشن کرائی جائے،عابدہ فرید نے کہا کہ مزارات پر آنیوالے عقیدت مندوں کو ماسک پہننے کا پابند  بنایا جائے۔

 

وی این ایس ملتان

RELATED ARTICLES

Most Popular