مظفرگڑھ15جون(اےپی پی)؛بڑھتی گرمی کے ساتھ،جعلی مشروبات اور ناقص خوراک تیار کرنیوالے گروہ سرگرم۔ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ عطاء الحق کھوکھر کی زیر نگرانی مظفرگڑھ ریجن میں فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ .4728مس برانڈڈ سوڈاواٹر بوتلیں،888خالی بوتلیں،14 گیس سلنڈرز،فلنگ اور مشینیں برآمد. مظفرگڑھ میں یوسف سوڈا واٹر،پرویز لیمن ایجنسی،جھوک فرید سوڈا واٹر فیکٹریز سربمہر۔ مس برانڈنگ،مس لیبلنگ کرنے، کیمیکل ڈرمز،کیمیکلز کے استعمال،لائسنس نہ ہونے پر فیکٹریز کو سیل کیا گیا۔
مظفرگڑھ میں تھیم ڈرائی فروٹس یونٹ امونیا پاؤڈر،رنگ کاٹ،کھلے رنگ کے استعمال پر سربمہر۔ دوران کاروائی20کلو سوہن حلوہ،10کلو ٹانگری اور 06ساشے رنگ کاٹ برآمد۔ مضر کیمیکل سے تیار کیے گئے
اس موقع پر عرفان میمن نے کہا کہ جعلی مشروبات معدہ، جگر اور آنتوں کیلیے انتہائی خطرناک ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی وزیر اعلی کے ملاوٹ سے پاک پنجاب کے مشن پر ہر وقت عمل پیرا ہے۔فوڈ اتھارٹی جعلساز مافیا کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے اپنی تمام توانائیاں صرف کیے ہوئے ہے۔ ۔
وی این ایس