ملتان، 11 جون ( اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے گزشتہ روز بھی متحرک رہے۔سپیشل پرائس مجسٹریٹ طارق ولی نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے چونگی نمبر8 پر واقع گارمنٹس کی دو دوکانوں کو سیل کردیا گیا۔دونوں دوکاندار ماسک پہنے بغیر گاہکوں کو ڈیل کررہے تھے۔اسی طرح ریونیو آفیسر عبالغنی خان نے پولیس اورلینڈ آفیسر کے ہمراہ پاک گیٹ بازار کا معائنہ کیا اور
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر11دوکانوں پر13 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔مارکیٹ میں250 دوکانوں کو چیک کیا گیا۔
وی این ایس، ملتان