ملتان، 15 جون ( اے پی پی): پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول کی قلت کا معاملہ ، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے سرکٹ ہاؤس میں اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس تمام بڑی آئل کمپنیوں کے منیجرز اور پٹرول پمپس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی اور اجلاس میں اے ڈی سی محمد طیب خان، اے سیز عابدہ فرید،شہزاد محبوب،مبین احسن نےبھی شرکت کی ۔ اس موقع پر سب رجسٹرار کامران بخاری اور سیکرٹری آر ٹی اے احمد رضا بھی موجود تھے ۔
ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان شہر میں پٹرول کی قلت کی وجہ سے افراتفری نہیں ہے 70 فیصد سے زائد پمیس پر پٹرول موجود ہے۔آئل کمپنیاں تمام پٹرول پمپس پر سپلائی یقینی بنائیں۔ انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی کہ کمپنیوں کے بزنس مفادات کی قیمت عوام ادا کریں اور ملتان ایک بڑا شہر ہے،آئل کمپنیاں یہاں سے اربوں روپے کا بزنس کرتی ہیں ۔ انتظامیہ کو اپنے فیصلوں پر عملدر آمد کرانے کے لئے وسیع اختیارات حاصل ہیں ۔پٹرول پمپس مقررہ نرخوں پر پٹرول کی فروخت یقینی بنائیں
کسی کو مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی دیہی علاقوں میں واقع پٹرول پمپس پر پٹرول کی سپلائی کو بہتر بنایا جائے۔
وی این ایس، ملتان