سکھر۔16 جون(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سکھر کی جانب سے سکھر اور پنوعاقل کے سات علاقوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری۔ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے تحت سکھر کے علاقے لوکل بورڈ، گرلز ڈگری کالج، حیدری مسجد سکھر، سندھ سوسائٹی نیو سکھر، شاہ خالد کالونی نیو سکھر اور گجوانی محلہ روہڑی شامل ہیں جبکہ: پنوعاقل کے بھیلار اور سومرا محلہ کو بھی سیل کیے جانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ سیل کیے جانے والے علاقوں میں پولیس اور شہباز رینجرز 81 ونگ کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا۔ ان علاقوں کو زیادہ سے زیادہ آٹھ روز اور کم سے کم تین روز کے لئے سیل کیا جارہا ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد زیادہ ہونے پر مذکورہ علاقے سیل کیے جارہے ہیں۔
وی این ایس، سکھر