زکریا ٹاؤن کے قریب تعمیر ہونے والا نیا ڈسپوزل اسٹیشن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: چیئرمین ایم ڈی اے

زکریا ٹاؤن کے قریب تعمیر ہونے والا نیا ڈسپوزل اسٹیشن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے: چیئرمین ایم ڈی اے

ملتان ، 9 جون ( اے پی پی):  چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد نے کہا ہے کہ زکریا ٹاؤن کے قریب تعمیر ہونے والا نیا ڈسپوزل اسٹیشن ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے سے شہری آبادیوں کو نکاسی آب کے دیرنیہ مسائل سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیا ڈسپوزل اسٹیشن واسا کے ماسٹر پلان میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس منصوبے کے قیام کے دوران ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور اعلی معیار کو یقینی بنانے کابھی حکم دیا ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز زکریاٹاؤن بھبھکا چوک کے قریب نئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا نسیم خالد چانڈیو، ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر،   ڈپٹی ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن عارف عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسپوزل اسٹیشن محمد طارق بھی ان کے ہمراہ تھے اس دوران چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد کو ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نئے ڈسپوزل اسٹیشن کے قیام کے لیے 7کنال اراضی ایکوائر کی گئی ہے 22 کیوسک  کے ڈسپوزل سٹیشن کی تخمینہ لاگت 19 کروڑ روپے سے زائد ہے انہیں بتایا یا کہ اس منصوبے پر اپریل 2018 میں کام شروع کیا گیا تھا مگر اراضی کے حوالے سے معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے منصوبہ التوا کا شکار رہا تاہم اب اس منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے اور اس ڈسپوزل سٹیشن  کی تعمیر  میں اہل علاقہ کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے تحفظات کو دور کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے اس دوران مزید بتایا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے زکریاٹاؤن فیز ون،ٹو اور تھری،احمد آباد،رضا آباد،اسلام پورہ، چاہ تالاب والا،بستی شریف پورہ، چاہ حفیظ والا اور نیو شالیمار کالونی میں نکاسی آب کے مسائل حل ہونگے۔

وی این ایس، ملتان

APP Services