جلال پور  پیر والا: غیرقانونی طور پٹرول فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری،3 افراد گرفتار

جلال پور  پیر والا: غیرقانونی طور پٹرول فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری،3 افراد گرفتار

جلال پور  پیر والا، 17 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر غیرقانونی طور پر  پٹرول فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائی جاری، غیرقانونی طور پر پٹرول فروخت کر نے والے 3 افراد کو گرفتار کر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

آئل پٹرول پمپ پر فراہم کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر گھرپر ہی شہریوں کو فروخت کیا جارہا تھا ، اطلاع  ملنے پر   چھاپہ  مارا گیا  اورموقع پر موجود تین افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ اس کے علاوہ گھر سے ملحقہ دوکان سے 22 بوری چینی کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا جبکہ دوکان اور آئل ٹینکر کے  پارکنک ایریا پر مشتمل بلڈنگ  کو سیل کر دیا گیا۔

 وی این ایس ، جلال پور  پیر والا

APP Services