HomeVideosبورے والا: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا...

بورے والا: پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا ایکشن،نجی آئل کمپنی کے ڈپو کا منیجر گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -
- Advertisement -

بورے والا ،11 جون (اے پی پی): حکومت کی ہدایت پر ملک میں پیٹرول کی قلت پر ذخیرہ اندوز آئل کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے سلسلہ میں وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

اے ڈی سی جی آر محمود گیلانی نے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید سمیت دیگر افسران اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ضلع کے مختلف آئل ڈپوز پر چھاپے مارے ،چھاپوں کے دوران آئل ڈپوز میں پٹرول کے سٹاک کو چیک کیاگیا ،ایک نجی کمپنی کے آئل ڈپو منیجر کو پٹرول سٹاک کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

 اے ڈی سی جی آر محمودگیلانی کا کہناہےکہ پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی ۔

وی این ایس، بورے والا

RELATED ARTICLES

Most Popular