بورے والا؛ ریڈز پاکستان کیجانب سے  4 پلنجرز،12 پاور سپرے مشینیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے

بورے والا؛ ریڈز پاکستان کیجانب سے  4 پلنجرز،12 پاور سپرے مشینیں ضلعی انتظامیہ کے حوالے

 

بورے والا،11 جون (اے پی پی ):ٹڈی دل کے تدراک کے لئیے ریڈز پاکستان ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے ، ریڈز پاکستان کی جانب  سے  4 پلنجرز اور 12 پاور سپرے مشینوں سمیت دیگر سامان محکمہ زراعت ضلع وہاڑی  کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مینجر پروگرامز ریڈز پاکستان ڈاکٹر مظفر سعید  نے کہا کہ  ٹڈی دل سے پریشان کسانوں کو مزید نقصان سے بچانے کے لئیے ریڈز پاکستان کی طرف سے پیسٹی سائیڈ ادویات بھی جلد فراہم  کی جائیں  گی ۔ انہوں نے  کہا کہ  ملک بھر میں ٹڈی دل کی یلغار کی وجہ سے کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد یوسف ہیڈ آف ریسرچ ڈیپارٹمنٹ ریڈز پاکستان، میڈم شائستہ نرگس ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ریڈز، محمد عرفان کوالٹی انشورنس آفیسر ریڈز، رانا محمد عارف ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر، محمد ساجد کاٹن انسپکٹر، مہر محمد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر میلسی، محمد اسماعیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر بورے والہ، محمد الطاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر وہاڑی و دیگر  بھی موجود تھے ۔

وی این ایس،بورے والا

APP Services