لاہور، 18جون(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا کا پھیلاؤ کم کرنے کے لئے  عوام کا بھرپور تعاون بے حد ضروری ہے، ماسک اور سماجی فاصلہ اپنانے سے  ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہوگا،عوام ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں، حکومتی اقدامات کا مقصد عوام کی حفاظت ہے۔

مختلف اضلاع کے ارکان صوبائی اسمبلی سےجمعرات کو یہاں  ملاقات  میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔زیادہ  متاثرہ علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے،کورونا کیس ختم ہونے پر سیل شدہ علاقوں کو کھول دیا جائے گا۔انہوں نے  کہا کہ کورونا پر قابو پانے  کیلئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، کورونا کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنا کر معمولات زندگی سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔

ALSO READ  PDM should follow NCOC guidelines: Asad

ملاقات میں ارکان اسمبلی میں سلیم سرور جوڑا، محمد ارشد چودھری، ملک احمد علی اولکھ، میاں شفیع محمد اور آصف مجید شامل تھے۔

وی این ایس ، لاہور