ملتان، 15 جون (اے پی پی ):  پی ٹی آئی کے سکھ ایم پی اے  اور پالیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق پنجاب مہندر پال سنگھ نے کہا  ہے کہ کرونا وائرس مذہب یا فرقوں کی وجہ سے نہیں ہم سب کی بے احتیاطی کی وجہ سے پھیل رہا ہے ۔

کرونا وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کے پیغام میں انہوں نے عوام سے  درخواست کی موجودہ معاشی بحران اور کرونا وائرس وبا کے دوران حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم سب پر امید ہیں کہ انشاء اللہ اس وبا سے جلد نجات حاصل کرلیں گے۔

وی این ایس ، ملتان