ملتان، 13جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام  متعلقہ  محکموں کو  ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیاں تیز  کرنے ، ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس سو فیصد یقینی  بنانے   اور لاروی سائڈنگ سائٹ کی جیو ٹیگنگ  کرنے  کی ہدایت کی  ہے ۔

یہ ہدایات انہوں نے   سرکٹ ہاوس میں ڈینگی اور پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے   دیں ۔ اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران  نے  شرکت کی۔

اجلاس  سے خطاب میں  ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ علی ٹاون کے ایریا میں پولیو مہم کی تکمیل خوش آئند ہے ، محکمہ صحت کے پاس اب  پولیو ویکسین کی کوئی کمی نہیں  ہے اور جھگیوں میں موجود بچوں کی پولیو کوریج کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ڈپٹی کمشنر  نے مزید کہا کہ علی ٹاون کے سیوریج کے سیمپل کا نیگیٹیو نتیجہ ہماری پولیو مہم کی کامیابی کی دلیل ہو گا،ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کو ہر قدم پر سپورٹ فراہم کرے گی۔

 

 

وی  این ایس،  ملتان