اسلام آباد ، 12 جون (اے پی پی): چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین جمعہ کو یہاں  ملاقات ہوئی جس میں موجودہ بجٹ اجلاس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں ارکان پارلیمنٹ، ملازمین کے تحفظ کے مزید اقدامات اٹھانے اور قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکریٹریٹس کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ماسک، سماجی دوری وغیرہ کے ایس او پیز پر عمل کرنے میں سب کی حفاظت ہے۔

 چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس موقع پر کہا کہ بجٹ تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان ، ملازمین سماجی دوری ، ماسک اور ہاتھ دھونے پر سختی سے عمل کریں، صورتحال پر قابو پانے کے لئے عوام حکومت کا ساتھ دے، وباءنے معاشی ، سماجی اور سیاسی سطح پر مسائل کھڑے کیے ہیں، ہمیں مل کر حالات پر قابو پانا ہے۔

 

وی  این ایس ، اسلام آباد