چنیوٹ، 10جون ( اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کی ہدایت پر  پری فلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی نے موک ایکسرسائز کا معائنہ کیا،موک ایکسرسائز میں ریسکیو 1122 سمیت سول ڈیفنس، محکمہ صحت، محکمہ لائیواسٹاک،  محکمہ سوشل ویلفیئر نے حصہ لیا۔

ریسکیو 1122کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد کے ہنگامی انخلاء کا عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں  ڈوبتے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے، ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے اور بروقت ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ تمام محکموں کی جانب سے مختلف قسم کے کیمپ بھی  لگائے گے ۔

ریسکیو 1122 کی جانب سے ایمرجنسی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تاکہ ممکنہ سیلاب کی صورت میں لوگوں کی بہتر طور پر رہنمائی کی جا سکے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو طارق خان نیازی نے ریسکیو 1122سمیت تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے  کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ادارے کسی بھی  ہنگامی  صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ، جبکہ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ضلع چنیوٹ کے تمام ادارے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  طاہرہ خان  کی جانب سے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مکمل بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان فرضی مشقوں کا مقصد کشتیوں اور سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری کا جائزہ لینا تھا، فرضی مشقوں میں ضلع بھر کے ریسکیو آفیسرز ، اہلکاروں اورمحافظوں نے حصہ لیا۔

وی این ایس،چنیوٹ