ملتان ،13 جون (اے پی پی ): وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت  پر  کا کمشنر شان الحق  نے  میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو زکریا ٹاؤن  سڑک کی فوری تعمیر کا ٹاسک دے دیا ،  2 کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر پر 2 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور واسا کو مزکورہ جگہ پر نئی سیورج لائن ڈالنے کا بھی حکم دے دیا۔

کمشنر  نے  میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 2 ہفتوں میں سڑک مکمل کرنے کا حکم بھی  دیا۔

سڑک کی تعمیر کے  علان کے  بعد اہل علاقہ کہتے ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب نے شہریوں اور تاجروں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا۔اہل علاقہ نے سڑک کی تعمیر شروع کروانے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے حق میں اہل علاقہ کے نعرے،مٹھائیاں بھی تقسیم کی۔

 

 

وی  این ایس،   ،ملتان