بورے والا،14جون(اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کورونا ٹائیگر فورس کی کورونا سے بچاؤ کی آگاہی مہم تیز ہوگئی ہے،کورونا ٹائیگر فورس نے مارکیٹ کمیٹی کے سیکرٹری عبدالخالق ناصر اور دیگر عملہ کے ہمراہ اہم کاروباری مرکز سبزی منڈی میں کورونا سے بچاؤ کے لئے شہریوں میں فیس ماسک تقسیم کئے اور فیس ماسک کی اہمیت بارے آگاہی دی جبکہ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے ٹائیگر فورس کے ہمراہ سبزی منڈی کے داخلی راستوں پر کھڑے ہوکر ٹمپریچر گن سے سبزی منڈی آنے والوں کا ٹمپریچر چیک کروانے کے علاوہ ان میں فیس ماسک بھی تقسیم کروائے۔

 اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبدالخالق ناصر نے کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کی رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں اور پورے جذبے سے یہ کام کررہے ہیں جس سے اداروں کی مدد بھی ہورہی ہے، کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ٹائیگر فورس کی عملی خدمات کی وجہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے میں مدد ملے گی۔

وی این ایس، بورے والا