مظفرآباد ،12جون ( اے پی پی): وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں  وزرا کرام ، چیف سیکرٹری و اعلی حکام  نے  شرکت کی۔اجلاس میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں کورونا آئی سی یو قائم کرنے کا فیصلہ  کیا گیا۔ اجلاس میں نیو وزیراعظم ہاؤس قرنطینہ سنٹر میں 300 بستروں کا آئیسولیشن ہسپتال بنانے کی منظوری دی گئی ۔آزادکشمیر میں کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی منظوری دی گئی۔

 اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر  کا کہنا تھا کہ قومی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ، سب ملکر کرونا سے چھٹکارا حاصل کرینگے ۔مظفرآباد میں کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے لاک داﺅن کیا اس کا دائرہ کار بڑھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سختی کا فیصلہ مقامی صورحال دیکھ کر کیا گیا ہے ۔مزید جگہوں پر بھی لاک ڈاون سخت کیا جاسکتا ہے، عوام کی جانوں سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ۔ کرونا کی وبا سے نمٹنے کےلئے فنڈز کی کمی نہیں ہونے دینگے ۔ابتدامیں حکومت نے لاک ڈاﺅن کیا جس کے بہت مثبت نتائج ۔

 انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں اب تک574کرونا کے مریض سامنے آئے  ہیں جن میں سے242صحتیاب ہو چکے جبکہ321ایکٹو کیسز ہیں۔ آزادکشمیر میں کرونا سے 11اموات ہو چکی  ہیں ۔

 

وی این ایس، مظفر آباد