مظفرگڑھ،10جون(اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی ڈرنک مافیا کے خلاف کریک ڈاون، متعدد جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریاں سیل کردیں۔ فوڈ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز ملک عطاءالحق کھوکر کی نگرانی میں سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے مار کرمعروف برانڈز کی 1092مس برانڈڈ بوتلیں،کیمیکل ڈرمز، فلنگ مشینزاور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق مس برانڈنگ،جعلی لیبلنگ، کیمیکل ڈرمز،مصنوعی میٹھے کے استعمال،لائسنس نہ ہونے اور صفائی کی ابتر صورتحال پر فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ غیر منظور شدہ فارمولے کے تیار جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر جیسی امراض کی وجہ بنتی ہیں۔ انوتں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کاربونیٹیڈڈرنکس کی نسبت گھر میں تیار کردہ فریش جوسز کے استعمال کو ترجیح دیں۔ انو ں نے کہا کہ خوراک میں جعل سازی کرنے والے صحت دشمن عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

وی این ایس، مظفرگڑھ