مظفرگڑھ ،10  جون(اے پی پی) : بستی سلطان کے  قریب سے گزرنے والی تلیری نہر میں 30 فٹ چوڑا  شگاف پڑ گیا ،شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کاشت فصلیں زیر آب آ گئیں جبکہ  شگاف پڑنے کی وجہ ابھی  تک معلوم نہیں  ہو سکی ہے ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو کارڈن آف کرکے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں اور مقامی افراد کے ساتھ مل کر شگاف پُر کرنے کا  کام شروع کر دیا  اور 3 گھنٹوں کے آپریشن کے بعد شگاف کو کامیابی سے بند کر دیا  گیا ہے ۔

 ریسکیو زرائع کے مطابق فصلیں زیر آب آنے سے متاثر ہوئیں ہیں  تاہم  کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔

وی این ایس، مظفرگڑھ