لاہور9جون (اے پی پی)بزدار حکومت کا شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام، دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے 6 موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز میدان میں آ گئیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10موٹر سائیکلوں پر مشتمل بائیک سکواڈ بھی ان ایکشن۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور بائیک سکواڈ کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی گاڑیوں اور بائیک سکواڈ کی موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پرڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو بریفنگ دی۔

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز لاہور کے 6 داخلی راستوں پر دودھ کی کوالٹی کو چیک کرے گی۔ٹھوکر نیاز بیگ، راوی ٹول پلازہ، بھوبتیاں چوک، سگیاں پل، گجومتہ اور بابوصابو پر صبح اور شام مختلف اوقات میں دودھ لے کر آنے والی گاڑیوں کو چیک کیا جائے گالاہور میں بغیر چیکنگ اور ٹیسٹنگ کے دودھ کی کوئی گاڑی داخل نہیں ہوسکے گی لاہور کے بعد موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور بائیک سکواڈ کا دائرہ کار ہر ڈویژن تک بڑھائیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب کے ہر ضلع میں بھی موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور بائیک سکواڈ کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ بائیک سکواڈ تنگ گلیوں اور گلی محلوں میں جا کر اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی کو چیک کرے گابائیک سکواڈ لائسنس انسپکشن بھی کر سکے گابائیک سکواڈ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی شکایت کے ازالے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے،ملاوٹ مافیاکسی رعایت کا مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق معیاری خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں گی ملاوٹ مافیاکو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔خالص خوراک ہرشہری کا حق ہےانسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکشی ضروری ہے۔حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنا کر ہسپتالوں میں رش کم کیا جا سکتاہے۔عوام کے مفاد کے سامنے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو خالص غذا کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے 2 منٹ میں دودھ کا ٹیسٹ ہو گا۔لاہور سے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر، چیف سیکرٹری، سیکرٹری خوراک، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وی این ایس، لاہور