سکھر،12 جون (اے پی پی): سکھر ضلع میں ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے پر سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی ،ضلع انتظامیہ کیجانب سے شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ،سوشل ڈسٹینس یقینی بنایا جانے کی ہدایت کر دی  ۔

 ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں کرونا کیسز میں اضافے کے بعد ڈپٹی کمشنر رانا عدیل تصور کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کےمطابق شہریوں کو ماسک پہننا لازمی قراردیا ہے ، سوشل ڈسٹینس بھی یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

وی این ایس  سکھر