اسلام آباد، 9 جون ( اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے منگل کو قومی اسمبلی ہال کا دورہ کیا اور انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤکےلئے کئے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کورونا وائرس کے پیش نظر قومی اسمبلی ہال میں اراکین قومی اسمبلی کی نشستوں میں 2 میٹر تک کا سماجی فاصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے اس موقع پر سپیکر کو بریفنگ دی۔ واضع رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے 5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس سے پہلے قومی اسمبلی ہال، تمام چیمبرز اور دفاتر کی فیومیگیشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی کے حکم پر انتظامیہ کی جانب سے سی ڈی اے کو 5 جون سے شروع ہونے والے اجلاس سے پہلے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

ALSO READ  COVID-19 claims 23 lives, infects 1,176 more people

وی این ایس، اسلام آباد